ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی اوابیٹ آباد کا تھانہ ڈونگا گلی کا دورہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نواحی گلیات میں ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ نیا ز اور ڈی پی اوابیٹ آباد ظہور آفریدی نے ڈی آر سی کمیٹی گلیات کی د عوت پر تھانہ ڈونگا گلی کا دورہ کیا اور ڈی آر سی کمیٹی کی سالانہ کاردگی رپوٹ کا جا ئزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح گلیات میں جرائم کی شر ح نہ ہونے کے برابر ہے، ڈی آر سی گلیات نے سال میں 593 کیسوں کا فیصلہ کر کے ریکارڈ قائم کرتے ہوے غریب لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جس پرڈی آر سی کمیٹی کے چیئر مین سردار شکور اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین اور انکی ٹیم جو بلا معا وضہ کام کر رہی ہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ بکوٹ اور ککمنگ کے لیے بھی مزید ممبران کو شامل کیا جائے گاتاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں مزید آسانی ہو اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی ار سی کمیٹی کے مرحوم ممبران کے بیٹوں میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں