مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری میں 09, اور10 محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر RMKروڈ تریٹ کے مقام پر 09 محرم الحرام میں 18اگست کو 10بجے رات سے 01بجے تک سڑک ٹرفک کیلئے بند رہے گی۔ 10محرم الحرام19اگست کو 01بجے دن سے ختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ(RMK) روڈ پھرسے تریٹ کے مقام سے بند رہے گی۔ایسے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے عمل کرتے ہوئے سرکل میں 10 محرم الحرام کو نیومری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پرموہڑہ سیداں، بھمروٹ سیداں، بن بازار تا سنگسیری بازار بوقت ضروت ڈائیورشن لگائی جائے گی۔10محرم الحرام کو مری شہر لالہ زار، سول ہسپتال مری، لوئر مال، چنارچوک، امتیاز شہید روڈ پر 01بجے دن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی انٹر نہیں ہونے دی جائے گی۔ عوام اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بانسرہ گلی، گھوڑا گلی، تریٹ بازار، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ عوام سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ ان اوقات میں مری سے راولپنڈی اسلام آباد آنے و جانے کے لئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.