راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03پستول30بور معہ ایمونیشن،01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن اور400گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے سمیر جاوید سے01پستول 09ایم ایم معہ ایمونیشن،تھانہ گوجر خان پولیس نے محمد عمران سے01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، اسامہ علی سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، احتشام علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کامران سے250گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے حمید احمد سے150گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے