269

کلر سیداں‘پھلینہ ڈیم سے ایک شخص کی نعش برآمد

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے قریب واقع پھلینہ ڈیم سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت عمران ولد امیر سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر کے نام سے ہوئی ہے۔موبائل فون سے ڈائل نمبروں میں سے ایک نمبر پر رابطہ قائم کیا گیا تو وہ اس کی بیوی کا تھا جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند گوجرخان کے علاقہ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جانے کو کہہ کر گیا تھا اور اس کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں