چکسواری (چودھری واجدعلی نمائندہ پنڈی پوسٹ)ممتازعالم دین حضرت مولانا قدیرحسین نوشاہی نے کہاہے کہ نیک اولاد والدین کا سرمایہ ہوتی ہے۔جووالدین کی اس دنیامیں خدمت کرتی ہے،عزت کرتی ہے،احترام سے پیش آتی ہے اوراُن کے رحلت کے بعد اُن کی یادمیں دعائیہ تقریبات کااہتمام کرکے جہاں اُن کیلئے بخشش کا ذریعہ بنتی ہے وہاں وہ اپنے لیے بھی رحمتیں،برکتیں اورثواب سمیٹتی ہے۔نیک اولاد کی یہ نشانی ہے کہ وہ والدین کی فرمانبردار ہوتی ہے۔غزالی ہاؤس ایسربٹالہ میں ملک محمد اسلم،ملک اخترمحمود،ملک جاویداقبال،ملک امجد محمودانجم اورعنصرمحمودغزالی کے والد محترم کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ قدیرحسین نے کہاکہ ملک محمد اسلم اوراُن کے یہاں اپنے والد محترم کی سالانہ برسی کے موقع پر ہرسال دعائیہ تقریب کااہتمام کرتے ہیں جس سے اُن کے اپنے والدین سے عقیدت کا برملااظہارہورہاہے۔آج اس دعائیہ تقریب کیلئے انہوں نے والد محترم کیلئے محفل نعت، قرآن خوانی اوردیگروظائف اورلنگر کااہتمام کرکے یہ ثابت کیاہے کہ اُن کے دل میں اپنے والدین کی کتنی عزت ہے۔خوش قسمت ہیں یہ لوگ جو اپنے والدین کی رحلت کے بعد اس قسم کی تقریبات کااہتمام کرتے ہیں۔آج ان کے والدین کی روح بھی خوش ہوئی ہوگی کہ میری نیک اولادہمارے فوت ہونے کے بعد دعائیہ تقریبات کااہتمام کرتی ہے۔والدین قبر سے بھی اولاد کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔آج اس گھرمیں اللہ کی رحمتیں وبرکتیں نازل ہورہی ہیں۔میری بھی دلی دعاہے کہ مولاکریم اس گھرانے پہ رحمتوں اوربرکتوں کانزول کرے۔آج ہم سب ملک کر اس دعائیہ تقریب میں شامل ہوکران سے اپنی عقیدت کااظہار کررہے ہیں۔چاچا محمد الہی ایک عظیم انسان تھے۔اُن کی کمی آج شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔اس دعائیہ تقریب میں دعائے مغفرت کی سعادت حضرت مولانا قدیرحسین نوشاہی نے حاصل کی جبکہ دعاکے بعدلنگر بھی تقسیم کیاگیا جبکہ اس دعائیہ تقریب میں ڈاکٹر محمد رفیع بصیر،محمد نصیربھٹی،شعیب محمودغزالی،محمد محفوظ کھوکھر،حاجی محمدصدیق،واجد محمود،حاجی محمد خلیل،ملک اظہرخلیل،ملک اسد خلیل،ملک ثاقب خلیل،ارسلان قیوم،احسن نصیر،ملک عبدالقیوم،ملک صابرحسین کے علاوہ سینکڑوں افرادنے شرکت کی۔
151