مری(سید محمدا حمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) یوم تکبیر مری کی تقریب میں مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور نیکہا کہ مری شہر بھی آج ٹائم بم بن چکی ہے بے ہنگم تعمیرات جیب بھرو مہم ہے۔جو شہر کے لیئے بہت بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے تحریک انصاف کو پریس کے سامنے کھلے مناظرے کا چیلنج سارے سابقہ منصوبوں پر تختیاں لگا کر افتتاح کئے جارہے ہیں۔ایک انچ سوئی گیس کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت میں منظور ہوا ہو تو مناظرے میں آکر پریس کے سامنے ثابت کرئیں۔ ملک بھر کی طرح مری میں بھی یوم تکبیر کی تقریب مال روڈ مری میں منعقد کی گئی جس میں لیگی عہدے داران اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد نے تحصیل بھر سے بھر پور شرکت کی جن میں راجہ عتیق سرور‘حافظ عثمان عباسی‘راجہ اسامہ اشفاق سرورراجہ یاسر ریاست عباسی‘ تحصیل صدرراجہ دفتر عباسی‘ تحصیل جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی‘ ایڈوائزر ٹو سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور (مرحوم)ارشد عباسی‘ سابق صدر ایم ایس ایف تحصیل مری ظہیر عباسی‘ سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ‘طاہر حمید‘ شفیق وانی‘ اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ‘واحد مصطفی عباسی‘مرتضی عباسی‘ سابق چیئرمین اصغر عباسی‘راجہ نذیر‘نسیم عباسی ایڈوکیٹ‘عابد علی‘راجہ احتشام مسعود‘شاہد آفتاب عباسی‘یعقوب بٹ‘قاری ارفاق عباسی‘ہمایوں مشتاق‘ راجہ مسعود آصف‘جنرل سیکرٹری لیبر ونگ مری عبدالوحید عباسی اور دیگر اہم کارکنان و لیبر ونگ مری جوش و خروش سے شریک ہوئے۔راجہ عتیق سرور اورحافظ عثمان عباسی نے یوم تکبیر کے حوالہ سے کہا کہ28 مئی ایک تاریخ ساز دن ہے اس دن پاکستان ایٹمی قوت بنا میاں نواز شریف حکومت کو کریڈٹ گیا اور ساتھ تمام اہم اداروں نے پھر پور ساتھ دیا اور ایٹمی دھماکے کئے گئے اسی کی یاد میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے زیر اہتمام یوم تکبر کا کیک کاٹا گیا اور مسلم لیگ کے حق میں بھر پور نعرے لگائے گئے مقررین نے تحریک انصاف کی حکومت پر بھر پور تنقید بھی کی اور کیک کاٹنے کے بعد راجہ اشفاق سرور مرحوم کی بلندی درجات کے لئیخصوصی دعا بھی کی گئی۔بعد ازاں نوجوان متحرک مسلم لیگی رہنما راجہ یاسر ریاست عباسی نے کارکنان کی خوب ضیافت کی۔جہاں راجہ عتیق سرور نے میڈیا ٹاک بھی کی۔
اہم خبریں
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش
دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھےگئےقرآن مجید کی زیارت کا اہتمام جہلم میں کردیا گیا
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں