ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست جشنِ آزادی کے پر مسرت موقع پر ضلع جہلم میں مرکزی تقریب کا انعقاد اکرم شہید پارک جہلم میں کیا گیا تقریب میں ڈی پی او جہلم وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم،فرخ الطاف ممبر نیشنل اسمبلی اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کے آغاز سے قبل صبح 08:00 بجے سائرن بجایا گیا 01 منٹ کی خاموشی اختیار کے بعد پرچم کشائی کی گئی،اور 14 اگست کی مناسبت سے کیک کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیااس موقع پر جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور مُلک و قوم کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اس موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے
