گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سنگھوئی جہلم کا نام تبدیل کرکہ معروف سماجی شخصیت سے منسوب کردیاگیا

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سنگھوئی کا نام تبدیل کر کے ‘گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجہ غضنفر علی خان سنگھوئی’ رکھ دیا گیا ہے یہ اہم قدم جہلم سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت  راجہ غضنفر علی خان کی شاندار تعلیمی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔کالج کی نام تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب نے اس اقدام کو سراہا اور زور دیا کہ علم کی روشنی پھیلانے والے افراد دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔ انہوں نے تمام اہلِ علاقہ کو پیغام دیا کہ ہمیں اپنی بچیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ایک پڑھی لکھی قوم ہی ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے