کہوٹہ کے علاقے ہنیسر بلاک کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں میں اظہر محمود ، ارسلان اور اسجد شامل ہیں مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا جبکہ اسجد کی حالت تشویشناک ہے جسے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے