کلرسیداں ویزہ کنسلٹنٹ شہزاد اکبر بٹ FIAاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے ہاتھوں گرفتار

کلرسیداں کے ویزہ کنسلٹنٹ شہزاد اکبر بٹ کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے گرفتار کرلیا،گرفتاری ایمیگرینٹس آرڈینس1979 کے تحت برطانوی ورک ویزہ کی عدم فراہمی اور رقم واپس نہ کرنے پر عمل میں لائی گئی،کلرسیداں کے شہری زاہد محمود کے مطابق ویزہ کنسلٹنٹ شہزاد اکبر بٹ نے سال 2025 میں برطانیہ کے ورک، سٹڈی ویزہ کے حصول کے لیے 18 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم معاہدے کے تحت برطانیہ کا سٹڈی /ورک پرمٹ ویزہ فراہم کیا گیا۔ کچھ عرصے بعد 06 لاکھ روپے واپس کردیئے،تاہم بقایا رقم واپس نہ کی گئی، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ابتدائی طور پر معاملے کی انکوائری کی اور شواہد کی روشنی میں باقاعدہ مقدمے کے اندراج بعد شہزاد اکبر بٹ کو گرفتار کرلیا۔