پیرودھائی کے علاقہ سے لڑکی کی نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس

(پنڈی پوسٹ نیوز)پیرودھائی کے علاقہ سے لڑکی کی نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا نوٹس ،واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ،ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو موقع پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم، لڑکی کے لاپتہ ہونے پر گزشتہ روز اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس فیملی کے ہمراہ تلاش میں مصروف تھی، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،