213

پنڈی پوسٹ کے زیراہتمام یوم پاکستان تقریب

تحریر:شہزادرضا

یوم پاکستان کو تجدید عہد کا دن کہا جاتا ہے تجدید عہد وطن کی مٹی سے وفا کا،تجدید عہد ہم وطنوں سے پیار کا،تجدید عہد وطن کی حرمت سے مر مٹنے کا،تجدید عہد رنگ و نسل کی تمیز کے بغیر یکساں حقوق کا،تجدید عہد ہر اس بات کا جو ہمارے بڑوں نے دو قومی نظریہ کے تحت پیارے وطن کے حصول کے لیے ہم سے لیا تھا مسلمان جب کلمہ پڑ ھ لیتا ہے تواس وہ اس سوچ سے آزاد ہو جاتا ہے کہ میں کسی کی غلامی میں ہوں اس کے ذہن،دل اوردماغ میں صرف ایک ہی بات ہوتی ہے کہ واحد ہُ لاشریک کو ماننے والا ہے اور رب العزت کی بارگاہ میں کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں اس نے انسانوں کو اشرف المخلوقات پیدا کیا۔بعداز خدادو نوں جہانوں کے لیے آنحضرت ﷺ خاتم النبین کو (تمام نبیوں) کا سردار اور تمام انسانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔پنڈی پوسٹ دفتر میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی ترقی میں میڈیا کے کردار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سطح سے تعلق رکھنے والے پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان بنانے کے مقاصد اور میڈیا کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری نے کہا کہ ہمیں بطور شہری ہر کام حکومت کے ذمہ نہیں ڈالنا چاہیے انفرادی سطح پر ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا گلی،محلے کی سطح پر مسائل کے لیے حصہ بقد جثہ اپنا کردار ادا کریں گے تو ہم ذمہ دار شہری کہلائیں گے،کالم نگار راجہ طاہر محمود نے کہا کہ سیاستدانوں کو پروموٹ کرنے میں صحافیوں کا اہم کردار ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اچھے لوگوں کو پروموٹ کریں،تقریب سے خطاب میں سینئر صحافی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو باتوں تک محدود رکھا عملی سطح پر ہم بالکل صفر ہیں،عبد الجبار چوہدری نے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان برصغیر میں حکمران تھے مسلمانوں نے کئی سو برس برصغیر پر حکمرانی کی جب مسلمان عیاش پرستی اور دیگر غلط کاموں میں ملوث ہوئے تو انھیں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا پھر انگریز اقتدار میں آیا تو اس نے مسلمانوں کو کچلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی پھر قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کی شکل میں مسلمانوں کو نئے آزاد خطے کا خواب دیکھنے کا موقع ملا،سینئر صحافی زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہم لوکل سطح پر اخبارات کے ذریعے علاقہ کے لوگوں کو پروموٹ کر رہے ہیں اور اس کام میں شامل لوگ داد کے مستحق ہیں ان اخبارات کی بدولت علاقہ کے مسائل حل ہوئے،ایدیٹر پنڈی پوسٹ شہزادرضا نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ یہاں رہنے والا ہر شہری وہ رنگ، نسل، برادری کے بغیر آزادانہ طور پر نقل و حرکت کر سکتا ہے،ایڈیٹر پوٹھوہار نیوز طارق نے کہا کہ پاکستان کا مطلب ہی یہ ہے کہ پاک لوگوں کے رہنے والے لوگوں کی جگہ ہمیں نفرت،بغض اور کرپشن سے پاک ہونا پڑے گا 1947 سے لیکر اب تک ہم کئی کٹھن مراحل گزرے ہیں پاکستان 57 مسلمان ممالک میں واحد ملک ہے جس کے باعث ایٹمی ٹیکنالوجی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم برے کو برا اور غلط کو غلط کہیں ہم برائی کو دیکھ کر کم از کم دل میں برا محسوس کریں انھوں نے کہا کہ ہم ہر وقت ڈنڈا بردار ہو کر لوگوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے ہمیں تقلید کے لیے معاشرے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں