141

چوتھا سالانہ مقابلہ حسن قرات و نعت

کہتے ہیں جب کچھ اچھا کرنے کی ٹھان لی جائے تواللہ کی مدد اسی وقت شامل ہو جاتی ہے اور آپ وہ کام بآسانی کر لیتے ہیں ایسی ہی ایک عملی مثال قارئین کی خدمت میں پیش کروں گا میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کی بنیاد بارہ سال قبل چوک پنڈوڑی کے مقام پر رکھی گئی جس کے بانی اراکین میں صوفی اخلاق حسین،حافظ محمد جہانگیر،عبدالرحمن،مدثر حفیظ بھٹی اور عبدالجبار چوہدری شامل ہیں یہ وہ اہل محبت لوگ ہیں جنھوں نے اپنے اعلیٰ ظرف اور اعلیٰ کردار سے چوک پنڈوڑی کی تاریخ میں ایک مثال قائم کی راستے میں بے شمار رکاوٹوں نے انھیں مشن اور منزل سے دور کرنے کی کوشش کی مگر یہ لوگ عزم و ہمت کا بلند پہاڑثابت ہوئے وقت گزرتا گیا اور اس قافلے میں مزید لوگ بھی شامل ہوتے چلے گئے بارہ سال قبل چوک پنڈوڑی بازار میں مرکزی اسٹیج لگانے کا پروگرام طے ہوا،بارہ ربیع الاول کے دن اسٹیج لگا علاقہ بھر سے آئے ہزاروں عشاقان رسول ﷺ نے سراہا،مبارک باد،حوصلہ افزائی کی اور آئندہ بھی اسٹیج لگانے کا اسرار کیا وقت گزر تا چلا گیا اور عرصہ 8سال بیت گئے،میلاد کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کمیٹی کے اہم رکن مدثر حفیظ بھٹی نے مشورہ دیا اگر ہر سال بچوں کی دلجوئی کے لیے مقابلہ حسن قرات اور نعت کا انعقاد کیا جائے تو کیسا رہے گا؟مشورہ اور تجویز ایسی تھی کہ سب بیک وقت بآواز بلند تجویز کو سراہا اور آئندہ ہر سال مقابلہ حسن قرات و نعت منعقد کرنا طے پایا۔یوں ہر سال مقابلہ حسن قرات و نعت میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر انتظام کلرسیداں کے بڑے قصبہ چوک پنڈوڑی میں انعقاد پذیر ہوتا ہے جس میں تحصیل کلرسیداں،کہوٹہ اور گوجرخان سے تعلق رکھنے والے بچے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں امسال بھی میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ مقابلہ حسن قرات و نعت چوکپنڈوڑی میں منعقد ہوا جس میں پچاس کے قریب بچوں نے حصہ لیا قرات کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن جواد، دوسری محمد رمان قادری اور تیسری پوزیشن حافظ عبدالقادر نے حاصل کی۔ نعت کیٹگری 1 میں پہلی حسیب احمد، دوسری عبدالرحیم اور تیسری محمد سمیع اللہ جبکہ نعت کیٹگری دوم عمر فاروق نے پہلی،حبیب اور عمر حیات نے دوسری جبکہ محمد حماد طارق اور محمد معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انعام حاصل کرنے والے بچوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی پروگرام کے مہمان خصوصی ممتاز پوٹھوہاری شاعر براڈ کاسٹر بابو یاسر محمود کیانی (تمغہ امتیاز)تھے جنھوں نے پروگرام کے اختتام پر حضور کی سیرت پر گفتگو کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے یاسر محمود کیانی نے کہا کہ چوک پنڈوڑی میں اس طرح کی تنظیم کا موجود ہونا علاقہ کے لیے اعزاز ہے جو ہر سال بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں اس سے علاقے کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آتا ہے انھوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺکا میلاد منانے کیلئے ننھے ثناء خوانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا ان سے نعتیں سنی گئیں بچوں نے کمال مظاہرہ پیش کیا جس کی جتنی داد جائے وہ کم ہے شعبہ قرات میں قاری یاسر مشتاق نعیمی، قاری قلزم اور قاری یاسین جبکہ نعت میں نعت گو شاعر و ماہر تعلیم پروفیسر شاہد جمیل منہاس، ماسٹر مدثر فیاض بھٹی، قاری وقاص حبیب کیانی نے ججز کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ ماہر تعلیم ماسٹر اظہر نے پروگرام کوآرڈینیٹر جبکہ علامہ دانش حبیب نے بطور کمپیئر فرائض سر انجام دئیے یاد رہے کہ یہ مقابلہ تواتر سے ہر سال میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ کے زیر انتظام منعقد کرایا جاتا ہے اس موقع پر سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔مقابلہ میں شامل دیگر بچوں میں محمد حبیب ساجد،حافظ حسن،حافظ عبداللہ ظفر،سمیع اللہ،محمد فہد،حافظ عبدالقادر،جواد،محمد رمان قادری،محمد اسد، عبدالرافع، حافظ عبدالمنان،اویس رضا،محمد معیز،محمد شباب،روحان،محمد عبداللہ دانش،عبدالاحد،حبیب اللہ،محمد معین الاسلام چشتی،محمد نصیر،عبدالرحیم،محمد ایان،آزان عباس بھٹی،محمد سمیع اللہ،سفیان نصیر،عمر فاروق،محمد حماد طارق،بابر سلیم،محمد متین،محمد سراج الدین،حبیب،شاہ زیب حسنین اللہ،احد علی،سکندر علی،محمد عامر حیات،متین الرحمان،عزیز الرحمان،محمد فیضان محمد شاہ زیب و دیگر شامل تھے۔راقم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عرصہ 11سال سے تنظیم کے ساتھ منسلک ہوں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں