محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب جانیوالاپاکستانی نوجوان یمن بارڈر پر حو ثیوں کے حملے میں شہید

(پنڈی پوسٹ نیوز)محنت مزدوری کے لیے سعودی عرب جانے والا موسیٰ خیل (میانوالی) کا رہائشی پاکستانی نوجوان احمد فراز، یمن بارڈر کے قریب حوثی باغیوں کے ایک حملے میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق، وہ دسمبر 2025 میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا، جہاں وہ بطور ٹرالر ڈرائیور اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

واقعے کے بعد ان کے کفیل نے بیٹے کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم تاحال ان کا جسدِ خاکی حوثیوں کے قبضے میں ہونے کی وجہ سے گھر منتقل نہیں کیا جا سکا۔ غمزدہ اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان اور اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ سفارتی سطح پر اقدامات کر کے ان کے بچے کی لاش کو فوری طور پر وطن واپس لایا جائے۔