وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے ،سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ،ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ جمہوریہ ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،ملاقات میں تعلقات، تعلیم، سیاحت، زراعت اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،دونوں رہنماؤں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ انسانی سرمائے کی ترقی، بالخصوص اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے ۔
اہم خبریں
عالمی یومِ مزدور کلرسیداں میں انتظامیہ نےواک اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم،انتظامیہ کا اہم پیغام جاری
وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کو افواہ قرار دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول کے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت
کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
تھانہ صدر بیرونی نجی کمپنی کی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پر مسلح ڈکیتی کی واردات ڈکیت14 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار
فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی مضر صحت جوس تلف دو لاکھ جرمانہ
گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار