520

سعدیہ سکول کے زیر اہتمام ہونہار طالبات کے اعزاز میں تقریب

آکسفور ڈ گرلز ڈگری کالج شاہ باغ کے زیر اہتمام میٹرک کے سال برائے 2021-22 کے امتحانات میں راولپنڈی بورڈ میں نمایاں نمبرز لینے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی‘چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری‘سپرئیر کالج کلرسیداں کے پرنسپل محمد اعزاز‘ڈائریکٹر سپرئیر کالج اسد مرزا‘سعدیہ سکول اور آکسفور ڈگرلز ڈگری کالج کے ڈائریکٹر مرزا حسن اختر تھے اس موقع پر ایک ہزار سے گیارہ سو تک نمبر زلینے والی طالبات میں سکالر شپس اور لاکھوں کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داؤد کیانی نے کہا کہ مرزا حسن اختر علاقہ میں تعلیم و ترقی کی ترویج میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں طالبات کو سکالر شپ دے کر یہ معاشرے اور اپنے لیے بیک ایسی انویسٹمنٹ ہے جس کے نتائج دیرپا اور موثر ہوتے ہیں سعدیہ سکول دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے مثل بن گیا ہے دیگر اداروں کو اچھے کاموں کی تقلید کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم ریگولیٹر کا کردار ادا کرتا ہے جس نے بیک وقت سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو دیکھنا ہوتا ہے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوتے ہیں اس سلسلے میں کبھی سفارش یا دوستی رشتہ داری کو آڑے نہیں آنے دیا ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کام کیا ہے کلرسیداں کے لوگ تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں یہاں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی اور ہم بھی پرسکون انداز میں کام کرتے ہیں چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری نے انعامات لینے والی طالبات‘ والدین اور ٹیچرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ مرزا حسن اختر تین دہائیوں سے تعلیم کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اس ادارے میں سینکڑوں بچیاں جو زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر بطور ٹیچر یہاں خدمات انجام دے رہی ہیں یہاں سے ان کو روزگار ملا ہے وہ اس وقت صرف استاد ہی نہیں بلکہ اپنے اپنے خاندانوں کی کفالت بھی کر رہی ہیں ملک میں بیروزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے ایسے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اپنا کردار خوب ادا کیا انھوں نے اپنی تجویز میں پرائیویٹ سطح پر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے کے قیام پر زور دیا جہاں سے بچے سیکھ کر عملی زندگی میں اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں اور معاشرے کا مفید شہری بن سکیں، تقریب سے خطاب میں سپریئر کالج کے پرنسپل راجہ اعزازطالبات کو زندگی کامیابی کے گُر بتائے انھوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے پلان اے کو اپنائیں جس نے اپنی زندگی میں پلان بی کو حصہ بنایا وہ پھر ڈگمگا گیا پلان اے پر فوکس رکھیں کامیابی یقینی آپکی ہے انھوں نے سپرئیر کالج کی خصوصیات سے شرکاء کو آگاہ کیا مرزا حسن اختر نے تمام شرکاء پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعدیہ سکول کے بارے میں کہنے سے زیادہ علاقہ کے لوگ عملی طور پر دیکھ رہے ہیں چھوٹے سے ادارے سے شروع ہونے والا سفر آج علاقہ میں بڑے تعلیمی ادارے کا روپ دھار چکا ہے اس میں اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ علاقہ کے لوگوں کی محبت اور تعاون بھی شامل حال رہا ہم اکیلے کچھ بھی نہیں جب تک والدین کی طرف سے ہمیں ساتھ نہ ملے‘ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ نو سو سے زائد نمبرز لینے والے طلباء کو بھی اعلیٰ انعامات سے نوازا جائے گا دی آصف سکول شاہ باغ کے پرنسپل ماسٹر محمد ضمیر نے ماضی کے جھروکوں کو خوب جھنجھلایا اور کہا کہ میرا اور مرزا حسن اختر کا ساتھ چند برس کا نہیں بلکہ 30 سالہ ہے یوں کہوں کہ آدھی زندگی اکٹھے گزر گئی تو غلط نہ ہو گا میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا میں آج اگر اچھا استاد ہوں تو مرزا حسن اختر بھی ایک وجہ ہیں انھیں نے بتایا کہ 30 سال قبل ہم بیٹھے گفتگو کر رہے تھے اور ذکر ہو رہا تھا کبھی تو بورڈ کے درو و دیواروں میں ہماری محنت کا نام بھی گونجے گا شاید وہ قبولیت کی گھڑی تھی اور اُسی سال ساگری کے طالبعلم محمد ہارون اکرم نے راولپنڈی بورڈ میں ٹاپ کیا (جو راقم الحروف کے کزن بھی ہیں)ہم نے تب سے ایسے طلباء کو بھاری انعامات دینے کا بیڑا اٹھایا اور آج تک یہ سفر جاری ہے پروگرام میزبانی کے فرائض بھی سر محمد ضمیر نے سر انجام دئیے اس موقع پر 1092نمبر لیکر راولپنڈی بورڈ میں دوسری پوزیشن لینے والی تابندہ گل کو ایک لاکھ پانچ ہزار‘1092نمبر لینے والی حبیبہ مریم کو ایک لاکھ پانچ ہزار،1087نمبر لینے والی امہک فاطمہ کو ایک لاکھ پانچ ہزار،1085نمبرلینے والی فاطمہ ایاز کو ایک لاکھ پانچ ہزار،1079نمبر لینے والی اقراء اسجاد کو 75ہزار،1040نمبر لینے والی اقراء آصف کو 50ہزار،1058نمبر لینے والی اثمہ رابیل کو 50ہزار،1074نمبر لینے والے عبدالمعیز کو 50ہزار سکالر شپس دی گئی ۔دعا مونٹیسوری کی پرنسپل شوقیہ نورین بیسٹ پرنسپل کا اعزاز اپنے نام کیا اور 20ہزار روپے کیش پرائز حاصل کیا،بہترین اساتذہ میں انعم جبین‘سعدیہ ماڈل بوائز ہائی سکول کے سر فیصل اورآکسفورڈ گرلز ڈگری کالج کی مس نمرہ نے بہترین استاد کا اعزاز حاصل کرنے پر 10،10ہزارروپے کے کیش پرائز وصول کیے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں