385

روات مہران کالجز کے زیر اہتمام ٹیسٹ ٹیلنٹ تقسیم انعاما ت کا انعقاد

روات(چوہدری محمد اشفاق‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)مہران کالجز روات کے زیر اہتمام روات کے گردونواح کے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں نصابی سرگرمیاں اجاگر کرنے اور ان کے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر سے 144طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے‘ اس مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرزطلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے کالج میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں مہران کالجز کے ڈائیریکٹر طارق بٹ نے طلباء کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ہے۔ طالبہ زینب نے تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کی جبکہ طالبہ عائشہ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی ٹیسٹ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار گرامر سکول روات کی طالب حلیمہ شکیل کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 20ہزار روپے دوسری پوزیشن بھی ہونہار سکول روات کی طالبہ آنوشہ قیصر حاصل کی اس کو تعریفی سند اور 15ہزار روپے پیش کیے گئے تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ درواغہ کی طالبہ اریبہ کو 10ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند‘ چوتھی پوزیشن نیشنل پبلک سکول کی طالبہ انشراء نعیم کو 5ہزار روپے نقد اور تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹین طلباء طالبات جن میں کیرئیر پبلک سکول ڈہوک میجر کی سٹوڈنٹ فزا فیاض‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ درواغہ کی طالبہ وادیہ شفیق‘ اے پی ایس سکول روات کی طالبہ ایمن شاہین‘ سائینٹفک سکول ماڈل ٹاون ہمک کے طالبعلم محمد نعمان اور محمد عبداللہ‘گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ کی طالبہ علیزہ خرم‘ پری کیڈٹ سکول ساگری کے طالبعلم محمد سلمان‘گورنمنٹ ہائی سکول بسالی کی طالبات بشمہ شاہد اور پاکیزہ نثار شامل ہیں ان کو بھی 5,5ہزار نقد اور تعریفی اسناد دی گئی ہیں
مہران کالجز روات کے ڈائریکٹر طارق بٹ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیمی ادارہ بنانا ان کا زمانہ طالبعلمی کا خواب تھا اور آج روات میں بوائز اور گرلز کے الگ الگ کیمپس میں تعلیمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہم تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خاص نظر رکھتے ہیں تاکہ فارغ التحصیل ہونیوالا تعلیم مستقبل میں ایک اچھا شہری بھی بن سکے انہوں نے کہا ٹیلنٹ ٹیسٹ کا مقصد صرف اور صرف علاقہ میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ہم نے ٹیسٹ کی مارکنگ میں جانبداری کی بجائے حقیقی معنوں میں قابل اور باصلاحیت طلباء وطالبات کو سامنے لایا ہے انہوں نے کہا کہ مہران کالج سے فارغ التحصیل طالبعلم زندگی کے مختلف اور اہم شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہاں تعلیم مکمل کر کے جانے والی بچیاں آرمی اور پولیس میں اپنے حصے کی ذمہ داری نبھار ہی ہیں۔ ٹیلینٹ ہر طالبعلم میں موجود ہوتا ہے۔ اس کو سامنے لانے کیلئے کسی بہتریں پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے اور مہران کالج نے یہ بیڑا بھی اپنے سر اٹھا لیا ہے مہران کالج روات کو ٹیلینٹ کا مرکز بناہیں گے۔ سرکاری و پرائیویٹ سکول کے ایسے بچے جن کے اندر تعلیمی ٹیلینٹ چھپا ہوا ہے۔ اس کو سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری نے مہران کالجز کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ٹیسٹ تقیسم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق بٹ روات کے اس پسماندہ علاقہ سے زہین طلبہ اور ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر قابل تعریف کردار ادا کیا ہے آج کے مادی دور میں ہر فرد اپنے مفادات کے گرد گھوم رہا ہے لیکن نے مہران کالجز نے علاقہ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے سے قابل طلباء کو سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں میں سمجھتا ہوں طارق بٹ صاحب اپنے ادارہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں مہران کالج کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کے حوصلہ افزائی کیلئے جو اقدامات اُٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ جن طالبعلموں نے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ اور جنہوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اُن سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں پرنسپل ہونہار گرامر سکول عامر نوید نے ٹیلنٹ ٹیسٹ تقیسم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران کالجز کا ہونہار طلبہ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اقدمات کرنا ہم سب کیلئے قابل تقلید ہے دیگر اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں سرانجا م دینی چاہیں ؎تقریب سے ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ داروغہ مسز راجہ اخلاق، پرنسپل ہونہار سکول عامر نوید، پرنسپل نیشنل سکول روات محمد عرفان پرنسپل گلوبل سکول عبدالصمد نے بھی خطاب کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں