دینہ کے قریب جی روڈ پر گاڑی الٹنے سے ہوا، حادثے میں رکشہ کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔دینہ کے قریب جی روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 2خواتین جاں بحق جبکہ 12سالہ بچہ شدید زخمی حادثے کا شکار ہو نے والی فیملی لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی
ریسکیو 1122نیزخمیوں کافوری طور پر رول ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا -تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی روڈ چکوہاکیمقام پر لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیزرفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی جس سے چیخ وپکار مچ گئی۔
کار میں سوار65سالہ خالدہ رشید زوجہ رشید،33سالہ عاصمہ بی بی زوجہ راحیل رشید،اور12سالہ بچہ راحیل شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی
اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین عاصمہ بی بی اور خالدہ رشید ہسپتال میں دم توڑ گئیں
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.