جہلم کینٹ جی ٹی روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
زخمیوں کے نام:
1۔ محبوب ولد محمد اشرف
2۔ زوہیب ولد عبدالقیوم
3۔ سحر نور ولد اسامہ مبارک
4۔ ہادی ولد اسامہ مبارک
مزید برآں، زخمی زوہیب کے پاس موجود ایک ڈبہ جس میں 4 لاکھ 14 ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون تھا، بحفاظت اس کے والد عبدالقیوم کے حوالے کر دیا گیا۔