جہلم میں الیکٹرک بس کا روٹ اور مرکزی پوائنٹ مقرر کردیاگیا

جہلم میں الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ ٹاہلیانوالہ ، شاندار چوک، جادہ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا دینہ نکودر تک مقرر کیا گیا ہے۔ سروس کے لیے مرکزی پوائنٹ فوجی مل گراؤنڈ کے قریب چارجنگ پوائنٹ پر قائم کیا جا رہا ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 15 الیکٹرک بسیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ یہ سروس 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گئیں  ابتدائی مرحلے میں بسیں صرف شہر جہلم میں چلیں گی، جبکہ آئندہ مرحلے میں اس منصوبے کو پورے ضلع تک توسیع دی جائے گی۔
فی الحال پنڈ دادنخان میں الیکٹرک بس سروس شروع نہیں کی جائے گی