جعلی افسر بن کر گھومنے والے3نوسرباز  گرفتاررینٹ پر لی گئی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لےلی

اسلام  آباد تھانہ ہمک پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار پر ریوالونگ لائٹ لگا کر خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو گیگا مال کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ ہمک منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد ایک کرائے پر حاصل کی گئی گاڑی میں گھوم رہے تھے، جس پر غیر قانونی طور پر ریوالونگ لائٹ نصب تھی تاکہ خود کو بااختیار سرکاری شخصیت ظاہر کیا جا سکے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے جبکہ زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا تھانہ ہمک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ملزمان کسی منظم نیٹ ورک کا حصہ تو نہیں اور انہوں نے اس جعلی شناخت کو کن مقاصد کے لیے استعمال کیا