174

یونین کونسل مغل بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف پنڈی پوسٹ افس کے باہر عوام سراپا احتجاج

سردار مارکیٹ (سردار محمد بشارت ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف یونین کونسل مغل کی عوام نے پنڈی پوسٹ افس کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج میں موجود عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں غنڈا ٹیکس کو ختم کیا جائے ایک مزدور جو مہینے میں بیس ہزار روپے کماتا یے وہ دس سے پندرہ ہزار روپے بجلی کا بل کیسے جمع کرواے اپنے بچوں کو تعلیم کیسے دے انکا کہنا ہے کہ عوام بجلی کی قیمت ادا کرے یا بچوں کو روٹی کھلاے احتجاج میں سردار زبیر فراق اور صوبیدار ر سردار محمد نظیم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت 300 یونٹ مفت کا وعدہ پورا کرے جو الیکشن کمپین میں مریم نواز نے کیا تھا بجلی کے بلوں میں پندرہ قسم کے ٹیکس کو ختم کر کہ دس روپے یونٹ ریٹ طے کیا جائے متاثرین کا کہنا ہے کہ آئندہ اتوار کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں