292

یوم شہدائے پولیس:افسران کی شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )یوم شہداء پولیس کا آغاز یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے، شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سلامی سے ہوا،صبح کی تقریب کے بعد آر پی او، سی پی او اور پولیس افسران شہداء کے گھروں میں گئے، فیملیز سے ملے اور تحائف دئیے،یوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں گزشتہ شب شمعیں روشن کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب میں آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، سینئر پولیس افسران، شہداء کے اہلخانہ، وکلاء حضرات سمیت سول سو سائٹی کے افراد نے شرکت کی،یوم شہداء پولیس کے موقعہ پر آپ ہمارے ساتھ شریک ہوئے جس پر شہداء کی فیملیز کے مشکور ہیں، آر پی او۔تفصیلات کے مطابق یوم شہداء پولیس کا آغاز یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے، شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور سلامی سے ہوا،صبح کی تقریب کے بعد آر پی او، سی پی او اور پولیس افسران شہداء کے گھروں میں گئے فیملیز سے ملے اور تحائف دئیے،یوم شہداء پولیس پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں گزشتہ شب شمعیں روشن کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا،تقریب میں آر پی او راولپنڈی عمران احمر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خان، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران، شہداء کے اہلخانہ، وکلاء حضرات سمیت سول سو سائٹی کے افراد نے شرکت کی،پولیس افسران نے شہداء پولیس کے اہلخانہ کے ہمراہ بیرونی دیوار پر آویزاں شہداء بورڈ پر چراغاں بھی کیا، شہداء پولیس کے اہلخانہ نے یادگار پولیس شہداء پر پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور شہداء گیلری میں اپنے تاثرات قلمبند کیے،تقریب کے دوران راولپنڈی پولیس کا یوم شہداء کے موقع پر نیا نغمہ ہم جئیں گے سدا آرپی او اور سی پی او راولپنڈی کی موجودگی میں لانچ کیا گیا جسے شہداء کے اہلخانہ نے خوب سراہا،نیا نغمہ ہم جئیں گے سدا راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر نے تحریر کیاہے،اس سے قبل بھی راولپنڈی پولیس میں ہوں سپاہی اورمیرے وطن کے نام سے پولیس شہداء کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نغمے جاری کرچکی ہے،آر پی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہناتھاکہ یوم شہداء پولیس کے موقعہ پر آپ ہمارے ساتھ شریک ہوئے جس پر شہداء کی فیملیز کے مشکور ہیں، شہداء کی فیملیز کو اپنی فیملی سمجھتا ہوں اور شہداء کے اہلخانہ کی ویلفئیر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گاجبکہ سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ راولپنڈی پولیس کا ہر شہید ہمارے لیے درخشاں ستارہ ہے،ملک و قوم کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 111 افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، شہداء پولیس کے اہلخانہ اور بچوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں