یوسی غزن آباد میں نئے بجلی پولز کی منظوری، اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر

شاہ باغ(پنڈی پوسٹ نیوز) ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور کرنل انوار عباسی کی خصوصی کاوشوں اور گرانٹ سے یونین کونسل غزن آباد میں بجلی کے نئے پولز کی فراہمی و تنصیب کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ منصوبے کی منظوری پر اہلِ علاقہ نے دلی مبارکباد اور اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ نئے بجلی پولز کی تنصیب سے متعدد آبادیوں کو بجلی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے منصوبے کی منظوری کے لیے صدر یوسی غزن آباد چوہدری ماسٹر عبدالمجید اور فوکل پرسن واپڈا یوسی غزن آباد سید مداح حسین شاہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔