ہلدی میں بھی تربوز کی طرح بہت سے مفید اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کے خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور جسم کو تکسیدی یا آکسیڈیٹو تناؤ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔مختلف طبی فوائد حاصل کرنے کیلئے ہلدی کو دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے ہلدی میں کرکومین نامی ایک بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو دائمی سوزش سے لڑنے کی خصوصیات رکھتا ہے
ہلدی ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مفید سمجھی جاتی ہیں حاملہ خواتین کو اکثر پیٹ پر نشانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسی خواتین کیلئے ہلدی بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ہلدی جگر کیلئے مفید سمجھی جاتی ہیں۔ ہلدی کا پانی جگر کیلئے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے پھٹی ہوئی ایڑیوں کو صحت مند بنانے کیلئے ہلدی ایک بہترین آپشن ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے تین چمچ ہلدی میں کیسٹر یا ناریل کا تیل شامل کر کے اسکا پیسٹ بنا لیں اور اسے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں ہلدی بھی ایلو ویرا کی طرح قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔