340

گوجر خان‘کار چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ 1شخص زخمی


گوجرخان(محمدیاورمنیرملہوترہ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) جی ٹی روڈ پرتاجر سے کارچھیننے کی مسلح کوشش ناکام واردات کا مقدمہ درج،کار کی چابی نہ دینے اور مزاحمت پر2ملزمان کی فائرنگ سے کار مالک شہر کاسپیئر پارٹس ڈیلرچوہدر ی عارف عرف اچُھوز خمی ہو گیا تھا،چھینا جھپٹی میں زخمی تاجرڈرائیونگ لائسنس،ATMکارڈ،لگ بھگ 25ہزار روپے سے محروم جبکہ ملزم فائرنگ کرتے فرا رہو گئے تھے،یہ واردات گذشتہ شب جی ٹی روڈانڈر پاس پرپیش آئی تھی جسمیں صدر فروٹ ایسوسی ایشن چوہدری اورنگزیب عرف وحید کے بھائی چوہدر ی عارف اپنی2D-058 کار کے پاس پہنچے ہی تھی کہ3مسلح افرادنے انہیں گھیرے میں لیتے ہوئے کار کی چابیاں چھیننے کی کوشش کی، جوابی مزاحمت پر دو ملزمان نے فائرکی بوچھاڑ کرتے ہوئے اپنی کار میں سوار ہو کر فرارہوگئے،شدید زخمی چوہدر ی عارف کوTHQہسپتال گوجرخان سے فوری طبی امداد کے بعدرات گئے ہی DHQہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیاتھا،وقوعہ کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ انتہائی بروقت اطلاع کے باوجود 1122والنٹئیرز اور انکی گاڑی جائے وقوعہ نہ پہنچی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں