83

گوجر خان‘بڑا سیاسی دھڑا پی ٹی آئی میں شامل

گوجرخان (عبدالستار نیازی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل گوجرخان کا ایک بڑا سیاسی دھڑا طاہر کیانی کی کوششوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا، اکبر کیانی پلازہ پر کارکنوں کا زبردست رش اورجوش و خروش،پی پی پی کے سابق اہم پی اے بریگیڈئیر حسن کے صاحبزادے منیر بھٹی برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگیے،مقامی راہنما طاہر کیانی کی زیر صدارت ایک تقریب میں بریگیڈئیر حسن کے صاحبزادے منیر حسن بھٹی نے اپنی برادری اور حامیوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب کو بلدیہ کے سابق چئیرمین تجاوزات کمیٹی سہیل کیانی نے خوبصورت انداز میں پروگرام کنڈکٹ کیا، ایم پی اے چودھری جاوید کوثر،ایم پی اے چودھری ساجد محمود،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم، سابق ایم پی اے طارق کیانی، طارق عزیز بھٹی، امیر افضل قریشی، راجہ عبد الوحید منیر بھٹی،بار کے صدر شاہد کیانی اور طاہر کیانی نے خطاب کیا،اکبر کیانی پلازہ میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ جب سے طاہر کیانی پی ٹی آئی میں آئے ہیں،تب سے بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور اب پی ٹی آئی گوجرخان میں ناقابل شکست ہوچکی ہے،انہوں نے منیر بھٹی اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا،آخر میں طاہر کیانی نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں بہت زیادہ عزت اور احترام ملے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں