202

گوجرخان کھیتوں میں جانور کھلا چھوڑنے پر پابندی

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی جانب سے کھیتوں میں جانوروں کو آزاد چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جو بھی مالکان اپنے جانور کھیتوں میں کھلا چھوڑیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ کسانوں کی شکایات اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ جانوروں کو کھیتوں سے دور رکھا جائے، بصورتِ دیگر جرمانہ یا دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں