112

گوجرخان پولیس کی کھلی کچہری شکایات پر 3 افسران کو شوکاز جاری

گوجرخان(نوید ملک ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی گوجرخان میں کھلی کچہری، ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، مندرہ، جاتلی، تفتیشی افسران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، قتل، اقدام قتل، اغواء، راہزنی کی 60 سابقہ ایف آئی آرز کے علاوہ 35 نئ درخواستوں پر شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے، ناقص تفتیش پر 03 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم. تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے ایس ڈی پی او آفس گوجرخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز گوجرخان، مندرہ اور جاتلی کے علاوہ تفتیشی افسران موجود تھے. کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. کھلی کچہری کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے 60 سابقہ مقدمات کے مدعیوں اور تفتیشی افسران سے تفتیش کی پراگرس پر بات چیت کی، ناقص تفتیش سامنے آنے پر 03 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے حکم کے علاوہ انکوائری کے احکامات دئیے. شہریوں کی جانب سے 35 نئ درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے. ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف اور سروس ڈلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر اقدامات اٹھاۓ جا رہے، سروس ڈلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں