150

گوجرخان میں سستا اتوار بازار قائم

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گوجر خان میں اتوار بازار شروع کردیا گیا ہے،اس کے احکامات کل ہی مقامی انتظامیہ کو موصول ہوئے تھے،جس کی وجہ سے عام دوکاندار اس بازار میں شامل نہ ہوسکے تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو آٹا اور چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کیے گئے۔آٹے کے سٹال پر لوگوں کا کافی ہجوم دیکھنے میں آیا،انتظامیہ کی طرف سے انسپکٹر فیض اللہ،چاند مبین اور خواجہ بلال نے اتوار بازار میں فرائض سرانجام دیے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار بازار میں سبزی فروٹ،چکن گوشت،گھی اور گروسری کی تمام اشیاء سستے نرخوں پر فراہمی کے انتظامات کئے جائیں،تاکہ سستے اتوار بازار کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں