245

گوجرخان میں بڑھتے جرائم،پولیس اورتاجران کا شہر کا دوہ

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کے ڈی ایس پی گوجرخان ملک رفاقت سے اہم ملاقات ” گوجرخان شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی واداتوں کے حوالے سے اہم ہنگامی میٹنگ کی .تفصیلات کے مطابق صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ جواد, جنرل سکریٹری شہادت بٹ, ایڈیشنل سکریٹری مرزا تیمور وارثی کی ڈی ایس پی گوجرخان ملک رفاقت سے اہم ملاقات کی گزشتہ چند دنوں سے گوجرخان میں ائے روز ڈکیتی کی واداتوں , سرے عام گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹ مار کرنے والی وارداتوں سے شہر کے تاجروں میں سخت خوف و حراس پھیل گیا جس کے باعث ڈی ایس پی گوجرخان نے مرکزی انجمن تاجران کے ہمرا بازار کا سروے کیا اور کہا جلد سے جلد بازار کی ہر بیرون رستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔عہدیداران کو یقین دلایا کے جلد ہم کرائم کو کنٹرول کرلیں گے. چوروں اور ڈکیتوں کو جلد کیفرے کردار تک پہنچائیں گے.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں