گوجرخان:چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار مال مسروقہ برآمد

گوجرخان (احمد نواز کھوکھر) گوجر خان پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 4 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں محمد عمران،اسامہ علی،نعمان اور حمید گل شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 4 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے پستول معہ ایمونیشن برآمدہوئے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی، ایس پی صدر نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجر خان ملک رفاقت اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتا رملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں