262

گوجرخان:معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) پیر کی شب ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کر دیا،وجہ عناد معمولی تلخ کلامی بتائی جاتی ہے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرقی علاقہ موہڑہ بھٹیاں میں محمد شاہد نامی نوجوان نے اپنے کزن ظفر اقبال کو فائرنگ کر کے شدید ذخمی کر دیا ۔جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،دونوں کزنز کے مابین شام کو تلخ کلامی ہوئی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس تھانہ گوجرخان اور ڈی ایس پی ملک رفاقت موقع پر پہنچ گیے،رات گئے ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کا رشتہ داروں اور دوست کے گھر تین مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں