325

گوجرخان:شہری سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

گوجر خان(سید منور نقوی)تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، شہری سے 01کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے اورسنگین نتائج کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار،متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ شہری شیخ عمر نے جون 2021میں درخواست دی کہ وہ شیخ احسن ضیاء اورسلیم مسیح کے ہمراہ سیالکوٹ جار ہاتھا،کہ راستہ میں گاڑی میں سوار نامعلوم اشخاص نے ان کو خوفزدہ کیااورکالز کے ذریعے شیخ عمر سے 01کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا،رقم ادا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پرگوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا، ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری سے بھتہ طلب کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ بھتہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں