گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور نے شہر کے دورے کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروایاں کیں، انہوں نے کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاون کی چیکنگ کی،اور خلاف ورزی پر 9 دوکا نوں کو سیل کر دیا گیا اور دیگر کو مجمو عی طور پر 22ہزار روپےجر ما نہ عا ئد کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر غلام سرورنے متنبہ کیا ہے کہ کورونا کے خدشات بڑھ رہے ہیں لہذا سخت کارروائی سے بچنے کے لیے شہری کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں۔اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعہ کو دوکانیں بند رکھیں۔
212