گوجرخان،جیرورتیال کا کم سن بچوں کے جنسی استحصال میں مطلوب ملزم شعیب” نیفے میں پستول کی گولی سے زخمی”

گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز) گوجرخان پولیس کو مطلوب ڈھوک کشمیریاں جیرورتیال کا 28 سالہ محمد شعیب، جو مبینہ طور پر کم سن بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین واقعات میں ملوث تھا، اٹک میں سی سی ڈی ٹیم کے ہاتھوں گرفتاری کے دوران اپنے ہی نیفے میں چھپایا گیا لوڈڈ پستول نکالتے ہوئے گولی چلنے سے زخمی ہو گیا۔ گولی ملزم کے حساس عضو پر لگی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور اسی دوران پستول نکالنے کی کوشش کی تو ٹریگر دبنے سے گولی چل گئی۔ سی سی ڈی اٹک نے ملزم کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ اس کے قبضے سے ناجائز پستول بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.