230

گندم پیداواری مقابلہ جیتنے والوں میں کیش انعامات تقسیم


راولپنڈی(چوہدری اشفاق،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع راولپنڈی میں گندم کے پیداواری مقابلہ میں اول ,دوئم اور سوئم آنے والے زمینداران کو تین لاکھ، دو لاکھ اور ایک لاکھ کے چیک دئیے ۔ سال20- 2019 میں چوہدری ابرار احمد کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں اول، ماسٹر رشید احمد کلر سیداں دوئم اور نیابت حسین سوئم آئے تھے اور اس سال21 -2020 کے گندم کے پیداواری مقابلہ میں ضلع راولپنڈی میں اول شاہد محمود کلر سیداں،چوہدری ابرار احمد کلر سیداں دوئم اور چوہدری امتیاز احمد کلر سیداں سوئم پوزیشن پر آئے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بشارت محمود اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ سے نوازا۔اس موقع پر‌شہزاد بٹ نے کلرسیداں کی نمائندگی کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں