محکمہ ایکسائز نے ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو 3ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا۔یہ فیصلہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے شفٹ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کے باعث کیا گیا ہے جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں تاخیر ہو رہی تھی۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے آغاز کے بعد اپریل 2022 میں پرانی مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا تاہم اس تبدیلی سے بظاہر روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان ہورہاتھا۔بائیو میٹرک کے اس نظام کو پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں مسائل کا سامنا تھا کیونکہ ان کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹلائز نہیں کیا گیا تھا، ان حالات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق 3ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم 10 ستمبر سے 90 دن تک معطل رہے گا اور توقع ہے کہ محکمہ کو اس دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کا موقع ملے گا،گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام جنوری 2023 سے مرحلہ وار 3ماہ بعد دوبارہ سے متعارف کرایا جائے گا اور جون 2023 تک مکمل عمل درآمد ہوگا۔
اہم خبریں
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس
فتح جنگ : کوٹ صلابت پل کا باضابطہ افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے عبدالخطیت چودھری کی چودھری ایاز ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات۔
سولر پینلز,بیٹریوں اور انورٹرز پر ایک سے بڑھا کر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے کا امکان۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک،آئی،ایس،پی،آر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان۔
وزہر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کروای دیا، اہم حفاظتی فیچرز شامل
چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ مزدہ حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک بند