جہلم منہ کے کینسر کا باعث بننے والے گٹکے کا غیر معیاری کاروبار عروج پر،پنجاب فوڈ اتھارٹی جان لیوا گٹکے کی فروخت کی روک تھام میں بری طرح ناکام نظر آنے لگی، ماہرین صحت کی جانب سے منہ کے کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کی سب سے بڑی وجہ گٹکے کے استعمال کو قرار دیا گیا جس پر حکومت کی جانب سے گٹکے کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی اور احکامات جاری کیے گئے کہ کسی بھی دکان سے گٹکا برآمد ہونے پر دکاندار کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا۔
لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غفلت کے باعث جہلم میں گٹکے کی فروخت نہیں رک سکی۔ ذرائع کے مطابق جہلم سیگریٹ پان فروخت کرنے والے دکانداروں نے مختلف پیکنگ میں گٹکے کی فروخت شروع کر رکھی ہے، جس کیوجہ سے کینسر میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے۔