کیرم گیم کے دوران تکرار، فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کیرم گیم کے دوران معمولی تکرار نے سنگین رخ اختیار کر لیا، فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ ابوبکر سکنہ ممیام شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اے ایس آئی راجہ محمد شاہد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔