90

کہوٹہ ،بس ڈکیتی اور سرکاری اہلکار کو قتل کرنیوالا گینگ گرفتار

کہوٹہ پولیس نے تین ماہ قبل مسافر بس میں ڈکیتی معہ قتل کی واردات کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے قبضہ اور مسروقہ رقم بھی برآمد

۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزمان کی شناخت عدیل،

عمر اور خیام کے نام سے بتائی ، ملزمان نے کشمیر سے لاہور جانے والی مسافر بس کو سڑک پر پتھر رکھ کر روکا اور واردات کی تھی اس دوران ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو جاں بحق

جبکہ بس ڈرائیور کو زخمی کر دیاتھا،ملزمان سے مسروقہ رقم، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور پسٹل برآمد ہو ا۔ایس ایچ او کا کہنا ہے

کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں