60

کہوٹہ ،باولے کتوں کا شہریوں پر حملہ متعدد زخمی ہسپتال پہنچ گئے

کہوٹہ (ندیم آزاد) کہوٹہ شہر اور گردونواح میں دو کتے کے کاٹنے سے متعدد افراد زخمی، زخمی افراد میں ایک بچے سمیت چھے افراد شامل زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح سے تقریباً سات افراد کو دو مختلف واقعات میں کتوں نے کاٹ لیا ایک واقع تحصیل کہوٹہ کے مضافات جس میں ایک پالتو کتے نے ایک شخص کو کاٹ لیا جبکہ دوسرے واقعہ میں کہوٹہ شہر ھادی مانی سی این جی کی گلی میں پیش آیا

جس میں ایک کتے نے چھ افراد کو کاٹ لیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہیں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل میونسپل آفیسر احمد بلال مخدوم نے طالب حسین بھٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دے کر آپریشن شروع کردیا جو مختلف افراد کو کاٹنے والا کتا تھا کی تلاش میں مصروف ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں