کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ نارہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں آٹھ سالہ بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق خادم حسین ولد منظور حسین سکنہ دوبیرن خورد نے تھانہ کہوٹہ کو بتایا کہ اس کا پوتا محمد حسان ولد مزمل حسین بعمر 8سال سکول جانے کے لیے دیگر بچوں کے ہمراہ نارہ موڑ کے قریب کھڑے تھے اسی اثناء میں پنجاڑ کی طرف سے ایک کار جس کا ڈرائیور نے تیزرفتاری سے میرے پوتے کو ٹکر ماری جو شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو لایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
278