204

کہوٹہ‘آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ سنٹر زقائم

کہوٹہ (ارسلان کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے سلسلے میں انتظامات مکمل آج ووٹرز اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے کون ہو گا خوش نصیب جس کا مقدر بنے گی جیت اگر بات کی جائے تحصیل کہوٹہ کی تو اس میں دو حلقوں ایل اے 39 جموں 6 اور ایل اے کشمیر ویلی 5 کیلئے پولنگ کا عمل آج ہوگا۔ تحصیل کہوٹہ میں ایل اے 39 جموں 6 کیلئے 9 پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ایلمنٹری سکول جیوڑہ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نارہ،گورنمنٹ پرائمری سکول بلہاڑ،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری مٹور،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول مٹور،گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ساعی،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کہوٹہ اے اور حلقہ ایل اے کشمیر ویلی 5 کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہوٹہ میں قائم کئے گئے ہیں۔تحصیل کہوٹہ میں ایل اے 39 جموں 6 کیلئے کل مرد ووٹرز کی تعداد 1693جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1470ہے۔حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد صدیق،پی ٹی آئی کی ڈاکٹر نازیہ نیاز راجپوت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخرالزمان کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اگر بات کی جائے سکیورٹی پلان کی توتحصیل کہوٹہ میں پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی بھاری نفری کے علاوہپ، ایلیٹ فورس،ریزرو فورس اور لیڈی کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں