کہوٹہ(اعجاز ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) نڑھ کے قریب کار گہری کھائی میں جا گری۔ایک شخص جانبحق ایک شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقہ نڑھ اوریک سیگلی کے مقام پر ایک کلٹس کار گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔جانبحق ہونے والے شخص کا نام فیصل رشید ولد محمد رشید سکنہ اوریک اور زخمی ہونے والے کا نام فیصل اقبال سکنہ سون بتایا جاتا ہے۔ زخمی شخص کو مقامی افراد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ پہنچا یا۔ حادثہ اتوار کی رات پیش آیا تھا
443