273

کہوٹہ،ڈاکو تاجر سے گن پوائنٹ پر لاکھوں لوٹ کر فرار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ چھنی عوان میں ڈکیتی کی لرزاخیز واردات ڈاکو ساڈھے تین لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق تقریباً رات آٹھ بجے کے قریب یونیک موبائل شاپ آنر ملک ساجد دوکان بند کر کے گھر جاتے ہوئے چھنی آعوان نزدیک چھنی جنازہ گاہ کے قریب پہنچے سامنے سے آنے والے تیں موٹر سائیکل سوار ڈکیتیوں نے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کی رقم جو کہ موٹر سائیکل کے سیف گارڈ کے ساتھ شاپر میں لپیٹ کر لگائی گئی تھی اسلحہ کی نوک پر چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس کے بعد ون فائیو پر کال کی گئی پولیس تھانہ کہوٹہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں