کوٹلی ستیاں‘ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے سلسلے میں مقابلہ جات کا انعقاد

ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی آ فس کو ٹلی ستیاں میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں میڈم شگفتہ جبین اور چیف آ فیسر کو ٹلی ستیاں احمد بلال مخدوم کی ہدائت پر سیکرٹری میونسپل کمیٹی نزاکت حسین ستی کیطرف تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ وسلم کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی مہمان خصوصی چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی و ایڈمنسٹریٹر احمد بلال مخدوم نے خصوصی شرکت کی جبکہ انکے علاوہ علمائے کرام صدر جماعت اہل سنت تحصیل کوٹلی ستیاں علامہ قاری ظہیر اقبال ستی ، جزل سیکرٹری سید یاسر حسین شاہ کا ظمی ، علامہ تصور علی سلطانی ، علامہ قاری طالب حسین ، علامہ عبد اللہ ، علامہ قاری رسالت حسین ، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں طارق عزیز ستی ، صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی ، صحافیوں آ صف محمود ستی ، خرم شہزاد ستی کے علاوہ ، سب انجینئر ارشد ضمیر ، انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے نائب صدر حاجی نثار احمد ستی اور مین بازار کو ٹلی ستیاں کے تاجروں عوام علاقہ میل و فی میل ٹیچزز نے شرکت کی تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ و علیہ کے مقابلہ جات جیتنے والے طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی و دیگر مہمان گرامی کے ہاتھوں نقدی انعامات بھی تقسیم کیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں