156

کوٹلی ستیاں‘تین بھائی قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے

کوٹلی ستیاں (آصف محمود ستی) کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے اریاڑی رکھ سٹاپ پر خاندانی تنازعے تلخ کلامی کی رنجش پر تین سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نسیم حیدر اور شاہ جہاں نے ٹانگوں پر گولیاں مار کر تین سگے بھائیوں عبدالستار ولد نثار، عامر اور غلام جیلانی کو شدید زخمی کر دیا عامر نثار نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گھر سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے رکھ سٹاپ پر جاوید کریانہ سٹورکہ مسلح نسیم حیدر اور شاہ جہاں نے فائرنگ کر کہ زخمی کر دیا ملزم کے کچھ روز قبل جرگے میں ملزم نسیم حیدر کے ماموں مسعود سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کا اس کو رنج تھا نسیم نے مجھ پر اور غلام جیلانی پر فائرنگ کی جبکہ شاہجہاں سکنہ اچھوہا نے سیدھے فائر عبدالستار پر کیے جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا فائرنگ کی آواز سن کر لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں