راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سٹاف کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی نے بکرا منڈی کے علاقہ میں پانچ کاروباری مراکز اور صدر کے علاقہ میں ایک سینما کو سربمہر کر دیا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی نے شہر کے مختلف مقامات میں کاروباری مراکز، دفاتر اور عوامی مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد اور کاروباری مراکز اور دفاتر میں سٹاف کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی۔
516