کلر سیداں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا حلقی انتحاب ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے وفاقی وزیر داخلہ نے جب بھی کلر سیداں کا دورہ کیا یا کھلی کچہری کا انعقاد کیا تو اکثریت لوگوں نے پولیس اور محکمہ مال کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے کلر سیداں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں کس حد تک کامیاب ہے ؟یا کلر سیداں پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی؟ یا پھر تحصیل کلر سیداں کی لاکھوں پرمحیط آبادی کیلئے تھانہ کلر سیداں کے پاس وسائل کی کمی جرائم پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔گذشتہ روز ایس پی صدر ڈاکٹر غیاث گل نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر کلر سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کی ااور ڈاکٹر غیاث گل کا عوام سے دوستانہ اور مخلصانہ رویہ ظاہر کر رہا تھا کہ وہ پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی بد اعتمادی اور دوری کو ختم کرنے کے شدید خواہش مند ہیں کھلی کچہری کے دوران عوام کی شکایات پر عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرانے کی یقین دہانی پر عوام کے اندر فی الوقت ایک احساس تحفظ تو پیدا ہو گیا لیکن جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی لانا مقصود ہے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اگرچہ عوام کو اپنے اندر جرات اور بہادری پیدا کرنا ہوگی اور معاشرے کا ہر فرد جہاں بھی نا انصافی اور لا قانونیت دیکھے اس کے خاتمے کے لئے فوری طور پر حکام بالا تک رسائی حاصل کرے اہلیان کلر سیداں کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایس پی صدر ڈاکٹر محمد غیاث گل اور ڈی اسی پی تسلسل سے کلر سیدا ں میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اہلیان کلر سیداں ایس پپی صدر اور ڈی ایس پی کہوٹہ سے پر امید ہیں کہ تحصیل کلر سیداں میں حق اور سچ کے پر چار کے لئے یہ دونوں افسران اپنی اپنی صلاحیتیں احسن طریقے سے بروکا لائیں گئے ۔
گذشتہ ہفتے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کلر سیداں کادورہ کیا جماعت اسلامی کلر سیداں کے امیر محمد جاوید اور دیگر تمام کارکنان نے اپنے قائد کا پرجوش استقبال کیا میاں محمد اسلم نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے موجودہ نظام کو غریب اور متوسط طبقے کے لئے انتہائی ظالمانہ نظام قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔
چند دن قبل سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر چوہدری ظفر کے حوالے سے ایک مقامی اخبار میں شہ سرخی شائع ہوئی کہ بیرسٹر چوہدری ظفر اقبال PPP کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر گئے ہیں مقامی اخبا ر کی اس خبر نے خوب پذیرائی حاصل کی اور پورے PP5 میں زیر بحث رہی جب کہ بیرسٹر ظفر اقبال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کو رد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اورمن گھڑت خبر قرار دیا جب کہ دوسر ی جانب پی ٹی آئی کے ذمہ دار ذرائع کا کہنہ تھا کہ ہم نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر ظفر اقبال کو باضابطہ شمولیت کی دعوت دی ہے اور انہوں نے ہماری دعوت پر اپنے رفقاء سمیت سوچ بچار کرنے کا وقت لیا ہے بیرسٹر چوہدری ظفر اقبال پر PPP کے بار بار صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کا احسان اتنا بڑا ہے جسکو تاحیات اتارا نہیں جا سکتا یہ اور بات ہے کہ بیرسٹرظفر اقبال بار بار ٹکٹ ملنے کے باوجو د کامیاب نہ ہو سکے اور ہر دفعہ انتحابات کے نتائج کے فوراًبعد برطانیہ روانہ ہو جاتے ہیں اور اگلے الیکشن کے دن مقرر ہوتے ہی لوٹ آتے تھے PPP کوکلر سیداں میں زندہ و جاوید رکھنے والے جیالے جاوید لنگڑیال ،محمد اعجاز بٹ ،نصیر بھٹی، فضل حسین اور دیگر متحدد اہم ترین کارکنوں نے پی پی پانچ اور این اے باون میں ہر اچھے اور برے سیاسی ماحول میں آنے والے امیدوار کو نہ صرف خوش آمدید کہا بلکے اس کی کامیابی کے لئے بھی سخت محنت کی اپنے جیلوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر نہ چھوڑنے والی پیپلز پارٹی کی نظریں کلر سیداں کے جیالوں پر کیوں نہ پڑسکیں بالخصوص ایسے جیالوں پر جن کے قدم سیاسی آندھیوں میں بھی نہیں ڈگمگائے۔{jcomments on}
102